Advertisement
Advertisement
Advertisement

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

Now Reading:

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

احتساب عدالت  کےجج ارشد ملک  کی ویڈیو لیک کے معاملے کو سپریم کورٹ میں سماعت  کے لیےمقرر کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 16 جولائی  کو کیس کی سماعت کرے گا۔

ایک عام شہری اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے جج ارشد ملک  ویڈیو کی  مکمل تحقیقات کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جس پر چیف جسٹس  نےنوٹس لیتے ہوئے  کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

اشتیاق احمد مرزا نے ایڈوکیٹ چوہدری منیر صادق  کے ذریعے کے ذریعے درخواست دائر کی ۔

درخواست گزار نے کہا کہ جج ارشد ملک نے جو رشوت کی آفر کا الزام لگایا ہے وہ سنجیدہ نوعیت کا ہے، 6 جولائی کی مریم نواز کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کیا جائے، اس ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ آزادی سے کام نہیں کرتی اور بلیک میل ہوتی ہے لہذا وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اقدامات کرے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے پیمرا سے مریم نواز کی 6 جولائی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو طلب کرلی ہے اور جج ارشد ملک کی لیک ویڈیو کی انکوائری کا بھی حکم دیدیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر