
سندہ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیئے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور دیگر حکام نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کردیا۔
درخواست پی آئی اے کی فرسٹ آفیسر زاہدہ عدنان نے ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں کی وساطت سے دائر کی فرسٹ آفیسر زاہدہ عدنان کی تنزلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا۔
عدالت عالیہ نے زاہدہ عدنان کی تنخوائوں کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے درخواست سی ای او پی آئی اے کو بھجوا دی۔
درخواستگزارکا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود نہ تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی اور نہ تنزلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ کیا گیا۔
سی ای او پی آئی اے اور دیگر کی جانب سے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنا توہین عدالت ہے۔
استدعا میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم عدولی پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News