وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ہیں کیونکہ قرضوں پر ملک نہیں چلایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں صحافت کے متعلق بتایا ہے کہ پاکستان میں ہر صحافی لکھنے اور بولنے کے لئے آزاد ہیں وزیر اعظم کے امریکہ کے اس دورے سے بہت سی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ میڈیا اور صحافی کا استعمال کر رہے ہیں۔
جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تاجروں کی ہرتال کے متعلق بتایا ہے کہ تاجروں سے بات چیت جاری ہے لیکن چند عناصر کا تاجر ونگ کے تاجروں کو سیاست کے لئے اکسا رہے ہیں جبکہ انارکلی بازار کے 20 ہزار دکانداروں میں 600 دکاندار ٹیکس کے دہندگان ہیں۔
پریس کانفرنس میں نواز حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے غریب حکومت کے خزانے سے دورے کر کے معیشت کو بے حد نقصان پہنچایا ہے، ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف ایک غیر ملکی کمپنی کے لئے کام کر رہے تھے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کا از خود نوٹس لے چکی ہے۔
بلاول کے خطابات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٖڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ ورکرزکنونشن کے ذریعے عوام کی توجہ حقائق پر سے ہٹائی جارہی ہے، ہم گھوٹکی میں ہونے والے انتخابات کو صاف اور شفاف طریقے سے کروائے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
