
سی پی او راولپنڈی نے ٹریفک وارڈنز کو اپنےموبائل سے گیم ڈیلیٹ کرنے کا حکم دےدیا ہیں ۔
تفصیلات کے مطا بق راولپنڈی میں شہریوں نے شکایت کی کہ وارڈنزکام نہیں کرتے، دن بھر گیم کھیلتے رہتے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی نے شکایت پرفوری نوٹس لیتے ہوئے بیٹ افسران کو بلایا اور ٹریفک وارڈنز کے موبائل سے گیم ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیا۔
شہریوں کی شکایت پر سی پی اوراولپنڈی نےاپنے وارڈنز کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کام پردل لگائیں ،گیم پرنہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت گیم کھیل لیے کبھی۔پپ جی۔۔کبھی لوڈو اسٹارتو کبھی کینڈی کریش لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔
سی پی او راولپنڈی نے وارڈنزکو وارننگ دیتےہوئے کہا کہ آئندہ ایسی شکایت نہ آئےورنا سخت کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News