
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن دیکھا، سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، عوام کو نواز شریف پر یقین ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا، قطر کے سرکاری ادارے نے پاکستان سے ایل این جی کا معاہدہ کیا، عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا جمہوری حکومت کی سانس اکھڑی ہوئی ہے، شاہد خاقان کی وجہ سے ملک اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا، بی آرٹی پشاور تمام جرائم کی ماں ہے، پشاور کھڈوں کا شہر بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News