
سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیرنے روڈ ٹو مکہ کی سہولت شروع ہونے پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ حرم اور مسجد نبوی کے نگراں و پرنس محمد بن سلمان السعود کا پاکستانیوں کے لئے ایک احسن اقدام ہے جسکا مقصد حاجیوں کی سہولتوں میں اضافہ کے لئے فراہم کرنا ہے ۔
بول نیوز سے بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے عازمین حج کو آسانی ہوگی۔سب سے پہلے حاجیوں کے لئے امیگریشن سروس اسلام آباد میں شروع کی گئی ہے تا کہ انہیں یہاں کوئی مسائل اور پریشانیاں در پیش نہ آئے، بہت جلد پاکستان کے دیگر ایرپورٹ پر بھی یہ سروس متعارف کرائی جائے گی۔
یاد رہے کہ روڈ ٹو مکہ کی سروسز کا آغاز جمعرات سے ہوا تھا جس کی پہلی فلائیٹ کو اذ خود وزیرِ اعظم عمران خان نے الواع کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News