کراچی میں سپر ہائی وے پر ٹریف حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قربان علی، حضور بخش اور ماجد کے نام سے ہوگئی۔جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
حادثہ حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے پیش آیا، چلتی کار کا ٹائر پھٹنے سے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔جاں بحق تینوں افراد کار میں سوار تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
