
ایس ایس پی سائوتھ شیراز نذیر نے کہا ہے کہ ٹی وی اینکر مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کے ڈرائیور نے خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عاطف زمان کے بعد اس کے ڈرائیور ندیم نے تفتیش سے تنگ آکر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ندیم نے کھٹمل مار دوائی کھائی اور اسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا ۔
ایس پی کلفٹن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیراز نذیر نے کہا کہ ندیم کا گھر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہے اگر خود کشی کی کوشش کا مقدمہ ہوا تومقدمہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو عاطف زمان کیس میں تمام چیزوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News