
کراچی میں ٓاج ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا لیکن شہر کا نصف سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
مزید تفصیلات کت مطابق 152 سے زائد فیڈرٹرپ ہوگئے جبکہ مضافاتی اور پوش علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔
بارش رک جانے کے باوجود تمام علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی، پریشان شہریوں نے کے الیکٹرک سے جلد کارروائی کی اپیل بھی کردی۔
کلفٹن ،ڈیفنس،سول لائنز،سلطان آباد،گلستان جوہر، ایف بی ایریا، لیاقت آباد،سرجانی،کورنگی ،اورنگی، طارق روڈ، ملیرشاہ فیصل اورنارتھ ناظم آباد میں لائٹ غائب جبکہ گلشن حدید، لانڈھی، قائدآباد میں بارش کی پہلی بوندگرتے ہی بجلی غائب ہوگئی تھی۔
کھارادر، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی 3 گھنٹوں سے معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News