
سیالکوٹ میں ذہنی معذور شخص غلطی سے ورکنگ بانڈری عبور کرنے پر بھارت کی درندگی کا شکار پوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سیکٹر میں غلطی سے باڈر کراس کرنے والے شخص کو بھارتی سکیورٹی فورس نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جس کی میت رینجر حکام کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ رینجر حکام نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لٸے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اللہ رکھا کی عمر 60 سال تھی اور وہ ذہنی معذور تھا جو کہ 14 جولاٸی کی رات کو غلطی سے ورکنگ باٶنڈری کراس کر گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News