
الیکشن 2018 کا ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی کو یوم سیاہ منارہی ہیں۔
یوم سیاہ ایک جلسہ کی صورت میں منایا جارہا ہے جبکہ جلسہ باغ جناح میں منعقد کیا گیا ہے جسکی قیادت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔
جلسے میں پیپلزپارٹی، جے یو آئی، ن لیگ، نیشنل پارٹی، اے این پی نے شرکت کی اور تمام جماعتوں کے جھنڈے لہرائے گئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسے کے حوالے سے عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک لات مار کر تمہاری حکومت گرادونگا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن ملک بھر میں 25 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے جس سے موجودہ حکومت کے خلاف کی ایک نئی تحریک کا آغاز ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News