سندھ حکومت نے کل تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام نجی اور سرکاری اسکول ،کالجزاور جامعات کل کھلے رہیں گے۔ سندھ بھر میں بارشیں آج شام تک رک جائیں گی۔ بارشیں بند ہونے کے بعد اسکولوں کے بند ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اسا تذہ کو کل اسکول وقت پہ پہنچنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
وزیر تعلیم کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اسکولوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے احکاما ت جاری کر دئیے گئے۔
محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اگر کراچی میں بارشیں نہیں رکی تو چھٹی کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
