Advertisement
Advertisement
Advertisement

روڈٹومکہ پراجیکٹ:سعودی وفداسلام آبادپہنچ گیا

Now Reading:

روڈٹومکہ پراجیکٹ:سعودی وفداسلام آبادپہنچ گیا

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کی سہولت کیلئے اسلام آبادائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ شروع کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کاکہناہےکہ منصوبے کے آغازکے سلسلےمیں سعودی وفداسلام آباد پہنچا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ روڈ ٹومکہ منصوبے کے لئے اسلام آبادائیرپورٹ پرکائونٹرقائم کرنے کا کام مکمل کرلیاگیا اورسعودی وفدنےاسلام آبادائیرپورٹ پراپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کردی۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سعودی عرب کا امیگریشن عملہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانی عازمین کے تمام امیگریشن مراحل مکمل کریگا۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج کے لئے ای ویزہ کا اجراء شروع کر دیا اورملک بھر میں دس حاجی کیمپوں نے کام شروع کردیا ہے۔ عازمین حج کو حج پروازوں سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور اسٹکرز فراہم کئے جائیں گے۔حج پروازیں جمعرات سے شروع ہوں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح جمعرات کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کریں گے۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کو امیگریشن کی سہولت اندرون ملک ہی فراہم کی جائے گی۔

حکومتی پراجیکٹ کا مقصد عازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر