پاکستانی وزیر خارجہ شاھ محمود قریشی کا عالمی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاھ محمود قریشی کا کلبھشن کیس فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ کمانڈر یادیو پاکستان کی تحویل میں ہی رہے گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ عالمی عدالت کا یہ فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ہے۔
انھوں نےمزید کہا کہ کلبھوشن کے ساتھ برتاؤ پاکستانی قوانین کے مطابق ہوگا۔
خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
