 
                                                                              وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان میں قیام امن کےلیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
افغان صدر اشرف غنی کے سینئر مشیر برائے قومی سلامتی سرور احمد زئی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات نئے افق کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں، افغانستان کی درخواست پر افغانستان سے بھارت جانے والوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کو کھولا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرور احمد زئی کادورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مفید ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے، پاکستان اپنے قریبی ہمسایہ ملک افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 