Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کا ہر وعدہ ہر نعرا جھوٹاہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

تحریک انصاف کا ہر وعدہ ہر نعرا جھوٹاہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر وعدہ اور ہر نعرا جھوٹانکلا ہے، عمران خان نے یوٹرن لیا ہے۔

سکھر کے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بننے پر چئیرمین سینٹ کا انتخاب کیا گیا تھا، اب اپوزیشن کی تبدیلی پر چیئرمین سینٹ بھی تبدیل ہونا چاہیئے اور ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمیں سینٹ
حکومت کی طرح سلیکٹڈ نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کا صحافی جاوید میمن کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور صحافیوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی آگیا ہے، غریب پس رہے ہیں، صحافت کی آزادی پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں اور میڈیا ہاؤسز پر ریاست کی گرفت کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس نے خود کشی کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے عوام سے  آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا وعدہ کیا اس عمران خان نے اس نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں ہیں اور عوام پر ٹیکس کا پہاڑ توڑ دیا ہے، جن اداروں کا فرض غریب کی جھونپڑی کا تحفظ کرنا ہے وہ ہی غریب کی جھونپڑی گرا رہے ہیں۔

Advertisement

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول نے مزید کہا کہ جب تک ہم غلطیوں کا ازالہ نہیں کرینگے تب تک غلطیاں دہراتے رہینگے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پروگرام کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دیں گے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے لوگ پاؤں پر کھڑے ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر