
وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نےڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔
رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دعا کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کوپاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News