وزیر اعظم عمران خا ن نے قومی سطح پر غربت میں کمی لانے کے پروگرام “نیشنل پاورٹی گریجویشن انیشیئٹو” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہعئے کہا کہ نئے پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنا مشن ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ریاست مدینہ کے تصور احساس کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں غربت کے خاتمہ کے لئے ”احساس“ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ہر ماہ غریب طبقے کو بااختیار بنانے کا سلسہ جاری رہیگا۔
ریاستِ مدینہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا انکا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے لوگوں کو انصاف کا راستہ دیکھایا اور کہا کہ احساس کے بغیر کوئی قوم مہذب نہیں بن سکتی ہے۔
پاکستان کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنا مشن ہے اور آج 82 ہزار لوگوں بلا سود قرض دیا جارہا ہے جبکہ اس پروگرام میں شامل رقم میں اضافہ ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ کسی کو کوئی فکر نہیں کہ پاکستان کی آبادی کا 5 فیصد حصہ ہیپاٹائٹس سی ایڈز کا شکار ہے جبکہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر کی نوجوانوں پر مشتمل ہے جسکی فلاح و بہبود کی زمیداری ہماری ہے اور کسی بھی فلاحی ریاست میں عزت اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ ”نیشنل پاورٹی گریجویشن انیشیئٹو“ کا جامع ملک گیر پروگرام بیک وقت 100 سے زائد اضلاع میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام سود سے پاک قرضے، پیشہ وارانہ اور فنی تربیت کی بدولت عوام کو سہولیات فراہم کرے گا۔ نیشنل پاورٹی گریجویشن انیشیئٹو دراصل احساس پروگرام کا حصہ ہے جس کا تخمینہ 42 ارب 65 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد انتہائی پسماندہ طبقے کے گھرانوں کو غربت کی دلدل سے باہر نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
