Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، شہباز شریف

Now Reading:

نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

لاہور  میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے،ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں  کیے جاسکتے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر یہ (ن) لیگ کے خلاف سیاسی انتقام ہے، نیب کےعقوبت خانوں میں ساری (ن) لیگ کی قیادت پڑی ہے، غصے، ناکامی، نااہلی کا سارا نزلہ (ن) لیگ پر گر رہا ہے، جنہوں ننے مسائل حل کیے آج وہ انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ان اقدامات سے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں، عمران خان نیازی نے 11 مہینوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، عمران تباہ شدہ معیشت کے جنازےکو گرفتاریوں سے چھپانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں شاہد خاقان عباسی کا کلیدی کردار ہے، بجلی اور گیس کے آنے سے کاروبار میں اضافہ ہوا اور روزگار بڑھا، نواز شریف اور ان کی ٹیم پر بھی دباؤ تھا لیکن گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں کیونکہ نوازشریف کوملک کےغریب عوام کادکھ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر