
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایٹمی حملے کی صورت میں پاکستان کے پاس سیکنڈا سٹرائیک صلاحیت موجود ہے۔
ایٹمی اسلحےکے کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نےکہا کہ پاکستان کو اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کا معاملہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھانا چاہیے۔
شیری مزاری کا کہنا تھا کہ بڑی قوتوں کے دوست ممالک کے جوہری ہتھیار ٹیسٹ کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، 1974 میں بھارت نے جوہری ہتھیار ٹیسٹ کیا تھا۔
وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ جوہری ممالک نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے معاہدے سے باقی ممالک پر جوہری ہتھیاروں کے حصول پر قدغن لگا دی جبکہ اسرائیل کے جوہری پروگرام پر کوئی ملک بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News