
وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ملک اور اداروں کو بدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے لیکن نیب اور عدلیہ آزاد ادارے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنا کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔اگر یہ حکومت چلی بھی جائیگی تب بھی احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پہلے نیب پر سوال اٹھائے جارہے تھے اور اب عدلیہ کو بلیک میل کیا جارہا ہے لیکن ہم احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ویڈیو کوئن ڈرامہ کررہی ہیں، ویڈیو کے ذریعے عدلیہ کو بلیک میل کیا جارہا ہے، ڈان لیکس میں بھی عدلیہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے داسوڈیم کے متعلق بتایا کہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر سے ملک کو تقریبا یومیہ 36 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News