
چیف آف ایئرسٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے برطانیہ کے شہر فیئرفورڈ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو2019ء میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس جہاز کا معائنہ کیا۔
پاک فضائیہ کا نمبر6 سکوارڈن پینٹ شدہ جہاز جمعہ کو ایئرفورس بیس فیئر فورڈ یوکے پہنچا تھا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق اس جہاز کو عام پبلک کےلئے کھولا گیا ہے۔
اس میگاایونٹ میں شریک پاک فضائیہ کے دستے کے شرکاءسے ایئر چیف نے تبادلہ خیال بھی کیا اورملک کےلئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے جہاز کو بہترین انداز میں سجانے پر عملے کی تعریف کی ۔ یہ پینٹنگ معروف ایوی ایشن آرٹسٹ گروپ کیپٹن (ر) حسینی نے کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News