
نیب کراچی کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔
چیئرمین نیب سابق جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر تفتیش کی گی۔
نیب کی رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن اور ان کی والدہ کے نام پر 270 ایکڑ کی ذرعی زمین ہے جبکہ حیدرآباد میں 10 کروڑ روپے مالیت کی کاٹن فیکٹری اور ایک ارب مالیت کا راول فارم ہاوس بھی ہے۔
شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ میں مزید والدہ کے نام پر21 کڑوڑ کی مالیت سے زیادہ ڈی ایچ اے میں تین پلاٹ، شرجیل میمن اور انکی اہلیہ کے نام پر ولاز اور فلیٹ کی خرید کی شناخت بھی ہوئی ہے جبکہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں اپنے ملازمین کے نام پر بھی 6 پلاٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک 1 ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھجوانے کا بھی الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News