
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں مئیر کراچی وسیم اختر، کمشنر کراچی افتخار شالوانی ، پروویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ بورڈ کے اعلی افسران، تمام ڈی ایم سیز کے چئیرمینز، ایم ڈی واٹر بورڈ ، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنرز، میونسپل کمشنرز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
اجلاس میں کے ایم سی اور تمام ڈی ایم سیز میں نالوں کی صفائی کی صورتحال، سیوریج سمیت دیگر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جس کے سلسلے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ محکموں کو جہاں بھی ضرورت ہوگی سندھ حکومت مدد کرے گی۔ زیادہ بارشیں ہوئیں تو مشکلات ہوسکتی ہیں۔ جن نالوں کی ذمے داری کے ایم سی کی تھی وہ صاف کردیے گئے ہیں۔ کچھ میں کام چل رہا ہے۔ جو نالے ڈی ایم سیز کی ذمہ داری میں ہیں ان کی صفائی بھی ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر اضلاع سے ایک فوکل تعینات کیا جائے گا۔ اگر بارش ہوئی تو شہر میں بجلی نہیں ہوگی۔ ایسے پمپنگ اسٹیشن جہاں جنریٹر نہیں ہے وہاں فوری طور پر جنریٹر کا انتظام کیا جائے۔
کے ایم سی کے پاس اپنے پمپس ہیں جو نکاسی آب کے لیے کام آئیں گے۔ بارش کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ زیادہ بارش ہونے کی صورت میں نکاسی میں وقت لگے گا۔ بارشیں زیادہ ہونے کی صورت میں سب لوگ میدان میں ہوں گے۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھاکہ کے الیکٹرک کو خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کے الیکٹرک کی وجہ سے کسی کی جان نہ جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News