
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی کےضمنی الیکشن میں حکومت دباؤڈال رہی ہے ورنہ جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری گھوٹکی کے الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن کو بھی سلیکشن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر شفاف الیکشن ہو تو جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پیچھے ہٹایا جارہا ہے لیکن عوام اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتساب عدالت جج ارشد ملک کے ویڈیو کیس کے معاملے پر کہنا تھا کہ ایک بڑے حکومتی ادارے پر سوالیہ نشان اٹھایا جارہا ہے، اب ایسے ججز کی موجودگی میں میرے والد کے کیس کی سماعت کیسے ممکن ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا ویڈیو اصلی ہے یاں نکلی، جو سب نے دیکھا وہی میں نے دیکھا ہے لیکن رات کے اندھیرے میں ایک جج کے خلاف ریفرنس دائر کیوں کئے گئے؟
بلاول بھٹو نے جج ویڈیو کیس پر مزید کہا کہ ویڈیولیک کی صاف اورشفاف تحقیقات ہونی چاہیئں اور جج کا بھی فیئر ٹرائل ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کی سندھ میں کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کےشعبےپرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، کےہرضلع میں دل کےمریضوں کامفت علاج کیاجاتاہے۔
شعبہ صحت کے متعلق بلاول نے مزید بتایا کہ سندھ کے ڈاکٹر اور نرسوں کے لئے نئی اسامیاں لے کر آرہے ہیں، ہم آنےوالی نسلوں کوروزگار دینا چاہتےہیں جبکہ حکومت عوام کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News