
پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ججوں کوان کے عہدے سے برطرف کردیا ہیں ۔
تفصیلات کے مطا بق پشاور ہائی کورٹ نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کو ان کےعہدے سے ہٹادیا۔
رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ججوں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھی۔
ہائیکورٹ نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے دوران دونوں ججوں کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے جس پر کمیٹی نے دونوں ججوں کی برطرفی کی سفارش کردی۔
پشاور ہائی کورٹ نے رپورٹ کی کارروائی کرتے ہوئے سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کو نوکری سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News