Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول کے اینکرمریدعباس کی شہادت پرمختلف شخصیات کا اظہار افسوس

Now Reading:

بول کے اینکرمریدعباس کی شہادت پرمختلف شخصیات کا اظہار افسوس

کراچی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے بول نیوز کے اینکر مرید عباس کی شہادت کےبعد ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلی سندھ سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریدعباسی کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ہم اہل خانہ اور بول ٹی وی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ شہید کی مغفرت فرمائے ۔آمین

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹی وی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

وزیراعلی سندھ نے شہر میں امن امان کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئےٹی وی اینکر مرید عباس کےقتل کانوٹس لیا اور کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری  نے بھی کراچی میں صحافی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ، انھوں نے کہا کہ مرید عباس کی نا گہانی موت کا سن کر دلی دکھ ہوا، امید ہے سندھ حکومت اینکر کے قتل کی شفاف تحقیقات یقینی بنائے گی۔

Advertisement

‏گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ٹی وی اینکر مرید عباس اور اس کے دوست کے قتل پر افسردہ ہوں اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر  کا شریک  ہوں۔ اللہ مقتولین کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سندھ پولیس قاتلوں کی فوری گرفتاری کے اقدامات کو یقینی بنائے۔

یی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیوز اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت کی ، ان کا کہنا تھا کہ مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نےمعروف ٹی وی اینکر مرید عباس کے قتل کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں بہت افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اوراہل خانہ کو صبر جمیل دے ۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ  نے بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہادت کی مذمت کی ، ان کا کہنا تھا کہ مرید عباس بہت ہنس مکھ اور نوجوان اینکر تھے مجھے ان کی شہادت کا بڑا دکھ ہواسندھ حکومت اور پولیس فوری کاروائی کرے اور مرید عباس کے مرڈر میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائےاور میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر