Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی کارروائی، ڈاکٹر جاں بحق

Now Reading:

کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی کارروائی، ڈاکٹر جاں بحق
dr. askari killing in gulshan

شہر کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی کارروائیاں ایک بار پھر سر اٹھانے لگیں، دہشت گردوں نے ڈاکٹرز کو نشانہ بنا نا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی شہرکے علاقے گلشن میں دہشتگردوں کی فائرنگ  سے آرتھوپیڈک ڈاکٹر حیدر عسکری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گلشن اقبال تھانے میں ڈاکٹر عسکری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی عائد کی گٸیں ہیں اور مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سید عسکری کو آج دوپہر میں رہائش گاہ کے قریب نشانہ بنایا گیا جبکہ طریقہ واردات سے معاملہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت بھی ہوسکتا ہے لیکن مقتول ڈاکٹر عسکری کی تاحال کسی سے دشمنی سامنے نہیں آئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کار پر ایک گولی ماری ، جو سینے میں لگی جبکہ واقعہ گلشن اقبال میں کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں کہ ڈاکڑ عسکری حیدر کا قتل فرقہ وارانہ دہشت گردی ہے جبکہ اہل خانہ سے بات چیت کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکڑ عسکری کو کچھ عرصے قبل دھمکیاں ملی تھیں۔

Advertisement

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکڑ عسکری حیدر نماز جمعہ پڑھنے کے لئے نکل رہے تھے جب گاڑی میں بیٹھے حملہ آور نے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ڈاکڑ عسکری کورنگی میں واقع گورنمنٹ اسپتال اور گلشن اقبال میں واقع رب میڈیکل سینڑ میں ملازمت کرتے تھے اور اہل خانہ کے بیان کے مطابق ڈاکٹر عسکری کو پچھلے چند روز سے دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ باقر زیدی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں محرم الحرام سے قبل شیعہ نسل کشی کا واقعہ افسوس ناک ہے، ماہر امراض قلب ڈاکٹر حیدر عسکری کی ٹارگیٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقع کا فوری نوٹس لیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے ڈاکٹر حیدر عسکری کے قاتلوں کو فل الفور گرفتار کرنے کی گذارش بھی کی ہے۔

ڈاکٹر حیدر عسکری نے قتل پر انکا کہنا تھا کہ محرم کی آمد سے قبل شہر میں اس طرح کا واقعہ ہونا فرقہ واریت کو ہوا دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر