Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم کشمیر سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتے، فخر امام

Now Reading:

ہم کشمیر سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتے، فخر امام
fakhar imam o

چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے کسی صورت علیحدہ نہیں ہوسکتا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے اس مشکل وقت میں کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیگا۔

اسلام آباد میں مظلومین کشمیر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں شاہد ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔

کشمیر کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی مدد کیسے کرسکتے ہیں اگر ہم اقتصادی طور پر مضبوط ہوتے تو آج ہم نہیں دنیا ہماری طرف دیکھتی اگر آج بھی ہم نے اپنی ذہنیت تبدیل نہ کی تو نقصان ہمارا ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  54 سال بعد دوبارہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا ہے جبکہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی نظریہ کو دنیا کسی حد تک تسلیم کررہی ہے  اور یہ پاکستان کی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستان کے گجرات کا جلاد آج نریندر مودی بھارت کا وزیراعظم ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا کہ ہمیں قومی اتحاد کے ساتھ اپنی غلطیوں کا مداوا بھی کرنا ہوگا، پاکستان کا مستقبل کشمیر اور کشمیر کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا ساتھ دینے نہیں آئے گا یہ کام ہمیں خود کرنا ہے اور شمیر ایشو پر ہم سب اکٹھے ہیں جبکہ ترکی، ایران، ملائیشیا نے ہماری حمایت کی ہے لیکن یہ مشکل وقت کو ہم نے خود ہی کاٹنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر