
ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نےعہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے ترجمان کی ذمہ داریاں مزید سنبھالنےسے معذرت کرلی اور اپنے فیصلے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی کے استعفے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ فواد چوہدری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے پر مشاورت جاری ہے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیراعظم کے ترجمان کی ذمےداریاں سنبھالنے کے ساتھ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ بھی رکھیں گے،ترجمان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔
یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ندیم افضل چن یپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔
ندیم افضل چن کا پارٹی چھوڑنا پیپلز پارٹی کیلئے سب سے بڑا سیاسی دھچکا تھا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اپنے بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیا تھا۔
ندیم افضل کا پارٹی چھوڑنے کےحولے سے کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں نے پیپلزپارٹی چھوڑنی ہے۔ بہت مشکل حالات آئےتب بھی مجھےلگتا تھا کہ میں سیاست چھوڑدوں گا لیکن پارٹی نہیں۔
ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذاتی طور پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کوئی گلا نہیں ہے۔ رضوان گوندل کے پارٹی چھوڑ نے کے بعد مجھے ان کے مقابلے میں الیکشن لڑنا پڑتا کیونکہ میرا آبائی حلقہ بھی منڈی بہا الدین تھا۔ اگر ہم دونوں ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑتے تو کئی رشتہ دار اور دوست مشکل میں پڑ جاتےاس لئے حید آباد جلسے کے بعد میں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News