Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ: سی بریز پلازہ گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت

Now Reading:

سپریم کورٹ: سی بریز پلازہ گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں سی بریز پلازہ گرانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارتی کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی بریز پلازہ کیس میں چیئرمین نیسپاک اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل کو 9 اگست کو طلب کرلیا۔

جسٹس گلزار احمد  نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارتی کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے افسران اور ملازمین صرف مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں۔

 بتائیں کراچی میں کتنی بلڈنگز زیر تعمیر ہیں؟ جس پر ڈی جی ایس بی سی اے نے جواب دیا کہ چار سو پانچ سو عمارتیں ہوں گی۔ جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ ہمیں بے وقوف سمجھتے ہیں ؟؟ ہمیں نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا ہے ؟ آپ کو شرم نہیں آتی کراچی کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے ؟؟ بے شرمی اور بے غیرتی کی انتہا ہے آپ کے عزت بیچی، ضمیر بیچ دیا۔ آپ زندہ کیسے ہیں ایسے لوگ ہارٹ اٹیک سے مرجاتے ہیں جو ہر وقت نشے میں رہتے ہیں۔

کراچی میں 7 ریکٹر کا زلزلہ آگیا تو پچاس لاکھ سے ایک کروڑ کی آبادی ختم ہوجاۓ گی۔ سی بریز پلازہ بھی خطرناک ہے کسی وقت بھی گر سکتا ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نےدہلی کالونی میں 30 گز پر گیارہ منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دی۔

Advertisement

 ہائیکورٹ نے گرانے کا حکم دیا تو کنٹونمنٹ نے کہا ہمارے پاس اختیار نہیں ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی بریز پلازہ خالی ہے وہاں کوئی آبادی نہیں۔  جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کوئی عمارت کراچی میں چالیس سال تک خالی رہے اور قبضہ نہ ہو۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر