
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف اور ایچ آئی ٹی کا دورے پر واہ نوبل کیمیکلز فیکٹری میں پلانٹ کا افتتاح کیا۔
آرمی چیف نے پی او ایف ڈسپلے سینٹر میں رکھی مصنوعات دیکھیں، جب کہ ایچ آئی ٹی میں انھوں نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پی او ایف مشترکہ منصوبوں کے لیے متحرک اقدامات کرے،
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی اور سیکورٹی آلات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے اعلیٰ معیار کے آلات بنا کر قومی خزانے کی بچت کر رہے ہیں۔
آرمی چیف آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ منختلف مصنوعات کی تیاری کے لئے نجی کمپنی سے مشترکہ معاہدے کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی اورطلبہ کو مختلف مضامین میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ طلبہ و طالبات اسی طرح محنت جاری رکھیں مدارس کے طلبہ و طالبات بھی ملکی ترقی و خوشحالی میں مفید شہری کا کردار ادا کریں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی تعلیمی دھارے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں،قومی تعلیمی دھارے میں آنے سے مدارس کے طلباء کو دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل باجوہ نے کامیاب طلبہ و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور مدارس کے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News