Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا قانونی نظام ایک ایک اینٹ لگا کرمحنت سے بنایا گیا ہے،جسٹس عظمت سعید

Now Reading:

پاکستان کا قانونی نظام ایک ایک اینٹ لگا کرمحنت سے بنایا گیا ہے،جسٹس عظمت سعید
Full-court Reference Held In Honour Of Justice Azmat Saeed

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ پاکستان کا قانونی نظام ایک ایک اینٹ لگا کر محنت سے بنایا گیا ہے،توقع ہے انصاف کے سفر میں شارٹ کٹس نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے اپنے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سےالوادعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے میرے ساتھی ججز جوڈیشل انارکی اور انصاف کے درمیان فرق سے آگاہ رہیں گے۔

جسٹس عظمت سعید نےکہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے سب کو اپنے حصے کا کردارادا کرنا چاہیے۔

جسٹس عظمت نے مزید کہا کہ عدلیہ کا حصہ بن ک عوام کی خدمت کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا۔

اس مو قع پرچیف جسٹس آصف سعید کهوسہ نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کے ساتھ کام کرنا عزت اوراعزازہے۔

Advertisement

آصف سعید کهوسہ نے کہا کہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں کئی تاریخی فیصلے دیئے اور کئی بے یقینی معاملات کو بھی حل کیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کی آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین ان کے فیصلوں سے عیاں ہے۔ مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے جسٹس شیخ عظمت سعید کی سوچ بڑی واضح ہوتی تھی۔

فل کورٹ ریفنرس سے وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل امجد شاہ، اٹارنی جنرل انور منصور خان، صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے بھی خطاب کیا۔ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر