 
                                                                              گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت کے4 منصوبے کے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کے 4 منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جبکہ وفاق اپنی خوبیوں سے بخوبی آگاہ ہے اس منصوبے میں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رکھی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق نیسپاک کے حکام کی جانب سے منصوبہ کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل انعام حیدر ملک، سندھ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صالح احمد فاروقی، بورڈ کے چیئر مین ثمر علی خان اور نیسپاک کے حکام سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں بارشوں کے باعث کافی حد تک ختم ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 