
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ، یکم محرم یکم ستمبر بروز اتوار اور یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہو گا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا باقائدہ اعلان کیا۔
چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ اسلام آباد اور مری میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نےمحرم الحرام 1441 ہجری کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے تھے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نیا چاند 30 اگست کی سہ پہر پیدا ہوچکا ہے جبکہ چاند دیکھنے کا دورانیہ 6 بجکر 57 منٹ سے لے کر 7 بجکر 51 منٹ تک ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی مبنیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News