
بلوچستان کی عوام نے یوم آزادی پر بھارتی پروپیگنڈے کا سرایڑھی سے کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی عوام نے چاغی کے علاقے چاربان میں یوم آزادی پر نہ صرف بھارتی پروپیگنڈے کو خاک میں ملا دیا ہے بلکہ طویل ترین جھنڈے کے ساتھ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے اعلان بھی کردیا۔
اس موقع پر بچے بچے نے پاک پرچم اٹھا کرپاکستان کا نعرہ بلند کیا ۔
بلوچستان کی عوام کا کہنا تھا کہ مرتے دم تک پاکستان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان کے وزاراعلیٰ جام کمال نے اپنے پیغام میں کشمیر یوں کے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ آج کا دن 1947کے دن کی یاد دلاتا ہے، بلوچستان کے عوام جشن آزادی کے موقع پر کشمیری وعوام کے ساتھ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کوپیغام دیں گے کہ بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News