Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ کا بڑا اعلان،پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی

Now Reading:

حکومت سندھ کا بڑا اعلان،پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی
Murad Ali Shah ban all plastic bags

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ ماحولیات سندھ کا پلا سٹک کی تھلیوں ہر مکمل پا بندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں ماحول کے لیے نقصاندہ ہیں ، یکم اکتوبر 2019سے صوبا سندھ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پلاسٹک استعمال پر پابندی پر قانونسازی بھی کی جا ئے گئی۔

اس موقع پرترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں نالوں کو بلاک کرنے کا بڑا سبب ہیں، کراچی کے پچاس فیصد سے زائد برساتی نالے چوک ہونے کی ایک وجہ پلاسٹک کی تھیلیاں ہیں۔

Advertisement

مرتضی وہاب نے کہا کہ ماحولیات سندھ نے صوبے میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، انشاء اللہ پورا ملک اس مہم سے سرسبز ہوگا ۔

وزیرماحولیات و ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندی کا فیصلہ محکمہ ماحولیات حکومت سندھ نے کیا ہےاور اب اس مہم کو سوسائٹی سے انگیج کریں گے۔

مرتضی وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات کے تحت پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال سے متعلق عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم کلفٹن تین تلوار پر شہریوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے اور اس اقدام پرشہریوں کی جانب سے محکمہ ماحولیات کی مہم کی پزیرائی ملی ہے ۔

مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جائینگے ، جس کا مقصد پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال روکنا ہے۔

مرتضی وہاب نے پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے داروں، دکانداروں اور قومی میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارخانے داروں، دکانداروں اور میڈیا کے تعاون کے بغیر مہم کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں۔

Advertisement

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس آگاہی مہم میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں،ان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال پہلے سے ممنوع ہے ہم اس پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔

 وزیرماحولیات و ترجمان مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد قانون حرکت میں آئیگا، پابندی کے اطلاق کے بعد ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال، بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر