
کلین اینڈ گرین کراچی مہم کے متعلق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی مہم میں وفاقی حکومت ایم کیو ایم کا بھرپور ساتھ دیگی۔
کراچی میں میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہی کراچی کو کچرے سے صاف کرنا ہے جس کے لئے ملک ریاض صاحب کے شکرگزار ہیں جن کے نمائندے ہماری مدد کے لئے آئے ہیں اور انہوں نے مشینوں کے ذریعے بھی ہماری مدد کی ہے۔
علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو ہمارا مشن شہر کو صاف کرنا ہے پانچ نکاتی ایجنڈے کیلئے ناصر حسین شاہ کو خط بھی لکھا گیا ہے جبکہ وہ خط پانچ نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جائے جس کے تحت جو شخص کچرا باہر ڈالے اس پر جرمانہ عائد کیا جائے اور ممکنہ طور پر کراچی میں صفائی کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنی پڑے گی۔
دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد کراچی کو کچرے سے پاک کیا جائے لیکن ہمیں ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی کو فیڈرل حکومت سمیت کوئی اون کرنے کو تیار نہیں اور ہم لوگوں سے چندا مانگ مانگ کر کراچی کو صاف کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News