Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کو فوری جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے، شیری رحمان

Now Reading:

آصف زرداری کو فوری جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے، شیری رحمان
شیری رحمان

شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو فوری جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحماننے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاہ کہ آصف زرداری کو وہیل چیئر پر اسپتال سے چوری چھپے جیل منتقل کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر نے سابق صدرآصف زرداری کو فی الفورجیل سے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ نیب کے میڈیکل بورڈ نے خود آصف زرداری کی صحت کو قابل تشویش قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے دل کی شریانیں بند ہیں،میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی گئیں اور نہ ہی کوئی بنیادی سہولیات نہیں دی جارہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی کوگزشتہ روزجیل سے کارڈیک سینٹر  ٹیسٹ کے لیئے شفٹ کیا گیا تھا، لیکن ایک روز بعد ہی سابق صدرآصف زرداری کو پمزاسپتال سے ڈسچارج کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔

سابق صدرکی آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے والد صاحب سے  ملنے نہیں دیا گیا،نہ ہی میڈیکل رپورٹس دکھائی گئیں، ڈاکٹرزکی رپورٹ کےمطابق4سینئرڈاکٹرز نےمعائنہ کے بعد زرداری صاحب کوفزیوتھراپی کا مشورہ دیا،انھوں نے کہا کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آصف زرداری  کے دل کی 3 شریانیں بند ہیں،انہیں اسپتال میں رہنا چاہیے۔

آصفہ بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ زرداری صاحب کو واپس اسپتال لے جایا جائے اور مناسب علاج کیا جائے،اگراُنہیں کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر