Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود کا سری لنکن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

شاہ محمود کا سری لنکن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
Shah Mehmood Qureshi Telephonic Contact With Sirilankan FO

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیرِ خارجہ تلک ماراپانا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیر خارجہ تلک ماراپانا سے ٹیلفونک رابطہ میں انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پرآگاہ کیا۔

شاہ محمود نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ ہندوستان نے یکطرفہ ،غیرقانونی اقدامات سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور وادی میں جبرا آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے

وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

شاہ محمود نے سری لنکن وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کا سامناہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر سری لنکن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں سری لنکن وزیر خارجہ تلک ماراپانا نے شاہ محمود قریشی کو دورہ سری لنکا کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے جلد دورہ سری لنکا کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم ونسٹن پیٹر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم ونسٹن پیٹر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر