
سابق کرکٹروسیم اکرم نے کلین کراچی مہم کی حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کوسراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹروسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی کیا ہی کمال کوشش کررہے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کراچی سب کا گھر ہے لیکن کم ہی لوگ ایسے کام کا بیڑااٹھاتے ہیں۔
سا بق کرکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اپنی ساری محبتیں اس شہر پرنچھاور کردیں۔
وسیم اکرم نےاپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کراچی کے لیے کچھ کرنا ہے تویہ سب سے بہترین وقت ہے۔
واضح رہے کہ آج سے شہر قائد کی صفائی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کی جانے والی صفا ئی مہم کا آغازہوگیا ہے ۔
کراچی صاف کریں مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صفائی کےمعاملےپرسیاست سےبالاہوکرکام کرناہے۔
جبکہ وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کلین کراچی مہم کے تحت14 اگست تک کراچی کو کچرے سے پاک اور تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News