Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہلکی سی بارش، کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ

Now Reading:

ہلکی سی بارش، کے الیکٹرک کے فیڈر ٹرپ
students protest against k electric

کراچی ہلکی بارش نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کا پول کھول دیا ہلکی سی بارش میں کے الیکٹرک کے 300 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے مختلف شعبوں کی بجلی تین بجے سے بند ہے جبکہ پی آئی اے اسٹاف ٹائون شپ کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے۔

سندھ سیکریٹریٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی بجلی ہلکی بارش کے بعد بند ہوگئی جبکہ گلستان جوہر، کلفٹن، ڈیفنس کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی معطل ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک ذرسائع کا کہنا ہے کہ نے شہریوں کو کرنٹ سے محفوظ رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے، جس کے تحت کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن لائن میں ارتھنگ سسٹم بہتر کرنے کیلئے فیڈرز بند کیے۔

کراچی میں بارش کے بعد جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی گئی ہے ان میں سرجانی ٹاؤن، تیسرٹاؤن، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ڈیفنس، سولجربازار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا شامل ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، کھوکھرا پار، ماڑی پور، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ، گلشن معمار، گلشن حدید اور اطراف کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے شکایتی نمبر پر بجلی کی بحالی کا کوئی وقت نہیں بتایا جارہا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والی بارشوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی۔ 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث  شہر کے مضافاتی اور پوش علاقے بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر