
اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نامزد ملزمان ناکافی شواہد ہونے کی بنا پر بری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت پاکستان اسٹیل ملز چار ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سات سال بعد سنادیا۔
نیب ملزمان کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی۔
سابق چیئرمین معین آفتاب ڈائریکٹر فنانس پاکستان اسٹیل ثمین اصغر کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔
عدالت نے بتایا کہ اسٹیل ملز کے لیے خام مال انٹر نیشنل مارکیٹ سے زاید قمیت پر خریدا گیا۔ نیب ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کو ہوا اور اسٹیل مل خسارے میں گئی۔
نیب سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ و دیگر کے خلاف 2012 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
معین آفتاب شیخ و دیگر کے خلاف مزید 6 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News