Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین جموں کشمیر کو متنازع علاقہ سمجھتا ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

چین جموں کشمیر کو متنازع علاقہ سمجھتا ہے، شاہ محمود قریشی
shah mehmood qureshi with china on kashmir

وزیر خارجہ شاہ مھمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین جموں کشمیرکومتنازع علاقہ سمجھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ چین کا دورہ بروقت اور مفید رہا جبکہ چین کے وزیر خارجہ اور دیگر علیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں چینی قیادت تک پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے چینی دورے کے متعلق بتایا کہ چین نے پاکستان کو اقوام متحدہ میں بھی حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ چینی وزیرخارجہ نے ہمارے موقف کی تائید کی اور مسئلے پر پاکستان کا مکمل ساتھ  دینے کاعندیہ بھی دیا ہے۔

چین کی اعلیٰ قیادت کے سامنے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرارداد کا ذکربھی کیا گیا اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلے سے بھی چین کوآگاہ کردیا گیا ہے جبکہ چین کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکوسیکیورٹی کونسل لے جانا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ چین پاکستان کےمشکل وقت کا ساتھی ہے اور چین کا ردعمل پاکستان کی توقعات کے عین مطابق ہے جبکہ مقبوضہ و کشمیر کی صورتحال پر پوری دُنیا کو تشویش ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ میں سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا اجلاس جاری ہے جبکہ پاکستان دیگر آپشنز پر بھی غور کررہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن خدشہ ہے حالات سنگینی کی طرف نہ چلے جائیں اسکے باوجود بھی پاکستان ہر حال میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے متعلق انکا کہنا تھا کہ شام ساڑھے سات بجے میری وزیراعظم سے ملاقات ہے جس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر باتچیت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر