Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی:بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 2 بزرگ شہید

Now Reading:

ایل او سی:بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 2 بزرگ شہید
ISPR On LOC

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھرایل او سی پر تتہ پانی سیکٹرمیں شہری آبادی پر گولہ باری شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلااشتعال گولہ باری میں پچھہتر سال کا لعل محمد اور اکسٹھ سالہ حسن شہید ہوگئے، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، کئی بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ ان کی چیک پوسٹوں کو نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس سے قبل پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے تھے ۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور اور سپاہی رمضان شہید ہوئے جبکہ پاک فوج نے موثر جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر