آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس میجرکی سزا کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر کاٹرائل فیلڈجنرل کورٹ مارشل کےذریعے کیاگیا تھا۔میجرپراختیارات کےناجائزاستعمال کا الزام تھا۔
کورٹ نے میجر کو ملازمت سے برخواست اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر کے خلاف اقدام محکمانہ احتساب کے سسٹم کے تحت کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں برس مئی میں بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے 2 افسران سمیت 3 افراد کی سزا کی توثیق کی تھی۔جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت جبکہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کے ملازم ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ان مجرموں پر ملک کے ساتھ غداری، حساس معلومات غیرملکی ایجنسیوں پر افشاں کرنا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
