Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا بیلجیم کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا بیلجیم کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
Shah Mehmood Qureshi telephonic contact to belgium FO

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بیلجیم کے وزیرخارجہ ڈیڈیئررائنڈرزسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پرتبادلۂ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے بیلجیم کے وزیرخارجہ کومقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ تئیس یوم سے جاری کرفیواورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف سےمقبوضہ جموں وکشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کےمنافی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان نے ان یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے ہمیں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دیتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بیلجیم کے وزیرخارجہ کو مزید بتایا کہ پاکستان شروع دن بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی رہا ہے لیکن بھارت نے اس حوالے سے ہمیشہ منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا

بیلجیم کے وزیرخارجہ ڈیڈیئررائنڈرز نےاس سلسلے میں فریقین سے بات کرنے اور اپنا سہولت کارانہ کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

بیلجیم کے وزیرخارجہ کا اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ اہم امور پر پاکستان کے نقطۂ نظر کی حمایت کی، پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا، مسلم امہ کو متحد کرنے کے لیے ترکی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر