
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی نےمسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ اپنےاوردنیا کے لیے پیچیدہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےبھارت کےساتھ معاملات پرنظرثانی کی ہے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت کےساتھ تعلقات میں5بڑےفیصلےکئے ہیں، پانچ اگست کےبھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام، سیاسی جماعتوں اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی بھا رتی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔
شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کےغیرقانونی اقدام پر پاکستان سمیت بھارت میں بھی تنقید ہورہی ہے۔
وزیرخارجہ نےاپنے میں خطاب میں کہا کہ حزب اختلاف واقتدار نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔
شاہ محمودقریشی نے اپنے پارلیمنٹ میں کہا کہ میں حج کی سعادت کے لیے سعودیہ گیا تھا البتہ پاکستانی عوام کے جذبات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر فوراًواپس لوٹ آیا۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ میری یہاں موجودگی ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیر پر متفق ہیں۔
وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی کہ کشمیر کے مسئلے کو حیلے بہانوں سے دبایا جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مودی نےمسئلہ کشمیرپہلے سے زیادہ اپنے اوردنیا کے لیے پیچیدہ کردیا ہے، اس حرکت سےبھارت نے خود مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News