
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان میں فارن میڈیا کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس موقع پر صحافیوں کو بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی فوج کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنانے اور موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل او سی دورے میں غیرملکی صحافیوں نے آزادانہ طور پر مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو برقرار ہے،لاک ڈاؤن اور کرفیو سے بھارتی فوج کے مظالم کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دوسری طرف واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور کی فارمیشن کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کا بلند حوصلہ قابل قدر ہے۔
ٓرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک کور کی تیاری اور تربیت کا اعلیٰ معیار قابلِ تحسین، اوراعلی اقدارنہایت اہمیت کی حامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسٹرائیک کورکے افسروں اور جوانوں کا حوصلہ قابلِ قدر ہے، جوانوں کا بلند مورال ہماری خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سٹرائیک کورکی ان خصوصیات نے قوم کے اعتماد میں آضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News