
کرتارپورراہداری پر پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات میں بیشترتکنیکی پہلوؤں پراتفاق کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرتارپورراہداری سے متعلق تکنیکی ماہرین کے مذاکرات کا چوتھا دور ہوا۔
دونوں ممالک میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز صبح 10 بجے ہوا ، جس میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تکنیکی ماہرین کےمذاکرات سوا4گھنٹےجاری رہے ، جس میں راہداری کی تعمیر سے متعلق تکنیکی امور پر گفتگو کی گئی ، مذاکرات میں پاکستان اوربھارت کابیشترتکنیکی پہلوؤں پراتفاق کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب راہداری پرکام تکميل کےمراحل میں ہے جبکہ بھارت کی جانب راہداری پرابھی تک کام 50فیصدتک بھی نہیں کیاگیا۔
راہداری پروفودکی سطح کےمذاکرات ستمبرکےپہلےہفتے میں ہونے کا امکان ہے، ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ بھارت کی جانب سےپیش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر پاکستان نے امن پسندی اور بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرتار پور راہداری پر جاری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، کرتارپورراہداری پرجاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے جنوری2019میں پاکستان نے معاہدے کا مسودہ بھارت سےشیئرکیا تھا، کرتارپور میں نارووال سے7 گنا بڑا شہرآباد کیا جارہا ہے، نارووال شہر 130 ایکڑ سے 150 ایکڑ اراضی پرمحیط ہے، پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے 4 کلو میٹر سڑک تعمیر کررہا ہے، اسی طرح بھارت بھی اپنی حدود میں سرحد تک راہداری بنائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News